ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی میں کرد ملیشیا سے تعلق کے شبے میں ایک برطانوی شہری گرفتار

ترکی میں کرد ملیشیا سے تعلق کے شبے میں ایک برطانوی شہری گرفتار

Sun, 30 Jul 2017 19:15:40  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترک حکام نے ایک برطانوی شہری کو کرد عسکری گروہ کے لیے کام کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مغربی سیاحتی علاقے میں چھٹیاں منانے کے لیے موجود اس برطانوی شہری کے ساتھ بلغاریہ کی ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعد میں اس خاتون کو عدالت نے مشروط رہائی دے دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوزف اے آر نامی یہ برطانوی شہری ترکی میں کالعدم قرار دیے گئے کردعسکری گروہ YPGکے لیے کام کرتا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکا اس کرد گروہ کی حمایت کرتا ہے۔


Share: